اسلام آباد ( بلو چستان خبر) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے حالیہ دنوں مدارس کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل کو مذاکرات اور باہمی مشاورت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں تمام مسائل کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جائے گا تاکہ امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ملاقات میں جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا صلاح الدین ایوبی اور مولانا اسجد محمود بھی موجود تھے۔مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کل کوئٹہ میں جے یو آئی کی صوبائی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔
بلوچستان میں امن و امان اور مدارس سے متعلق مسائل پو سرفراز بگٹی اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات
2 دن قبل