پشاور( بلو چستان خبر)بڈھ بیر زنگلی کے مقام پر دو فلائنگ کوچز دیوار سے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیمیں اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو گاڑیوں سے نکالا اور انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد تمام زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 12 سالہ احمد عمر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں قدرت اللہ (40 سال)، فرہاد (35 سال)، محمد (ڈیڑھ سال)، مسماۃ ش (30 سال) اور مسماۃ ع (28 سال) شامل ہیں۔حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پشاور میں افسوسناک حادثہ: دو فلائنگ کوچز دیوار سے ٹکرا گئیں، 1 بچہ جاں بحق، 5 افراد زخمی
1 دن قبل