Thursday, May 7, 2026
تازه‌ترین
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، وفاقی اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج میں پاکستانی کیڈٹ کا اعزاز، ’بہترین غیر ملکی کیڈٹ‘ قرار بلوچستان قومی ترقی و استحکام کا بنیادی ستون ہے، پائیدار امن کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں: صدر آصف زرداری مضاربہ فراڈ کیس کا فیصلہ: احتساب عدالت نے 7 ملزمان کو قید و 1.48 ارب روپے جرمانہ ہائی کورٹس کے رِٹ مقدمات وفاقی آئینی عدالت میں سنے جائیں گے،سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ شاہد آفریدی کا مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی شہادت پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار پشاور میں افسوسناک حادثہ: دو فلائنگ کوچز دیوار سے ٹکرا گئیں، 1 بچہ جاں بحق، 5 افراد زخمی گندم اسکینڈل کیس: اینٹی کرپشن کورٹ کا بڑا فیصلہ، 3 ملزمان کو 7،7 سال قید اور جرمانہ ٹرمپ کا حیران کن فیصلہ: آبنائے ہرمز میں ’پروجیکٹ فریڈم‘ عارضی طور پر معطل، ایران سے معاہدے کی امید آبنائے ہرمز پر کشیدگی: امریکا کا ایران کو مذاکرات کی دعوت، فوجی کارروائیوں میں اضافے کا دعویٰ ترکیے کا پہلا بین البراعظمی میزائل ’یلدرم حان‘ متعارف، دفاعی صلاحیت میں بڑا اضافہ ایران-امارات کشیدگی: حملوں کے الزامات اور سخت بیانات سے صورتحال مزید سنگین عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی پاکستان نے مئی کے لیے ایل این جی اسپاٹ خریداری کے ٹینڈر جاری کر دیے ای سی سی کی اہم منظوری: وزیراعظم ہاؤسنگ پروگرام میں توسیع الیکٹرک بائیکس اسکیم میں پیش رفت سست، حکومت نے پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، وفاقی اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج میں پاکستانی کیڈٹ کا اعزاز، ’بہترین غیر ملکی کیڈٹ‘ قرار بلوچستان قومی ترقی و استحکام کا بنیادی ستون ہے، پائیدار امن کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں: صدر آصف زرداری مضاربہ فراڈ کیس کا فیصلہ: احتساب عدالت نے 7 ملزمان کو قید و 1.48 ارب روپے جرمانہ ہائی کورٹس کے رِٹ مقدمات وفاقی آئینی عدالت میں سنے جائیں گے،سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ شاہد آفریدی کا مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی شہادت پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار پشاور میں افسوسناک حادثہ: دو فلائنگ کوچز دیوار سے ٹکرا گئیں، 1 بچہ جاں بحق، 5 افراد زخمی گندم اسکینڈل کیس: اینٹی کرپشن کورٹ کا بڑا فیصلہ، 3 ملزمان کو 7،7 سال قید اور جرمانہ ٹرمپ کا حیران کن فیصلہ: آبنائے ہرمز میں ’پروجیکٹ فریڈم‘ عارضی طور پر معطل، ایران سے معاہدے کی امید آبنائے ہرمز پر کشیدگی: امریکا کا ایران کو مذاکرات کی دعوت، فوجی کارروائیوں میں اضافے کا دعویٰ ترکیے کا پہلا بین البراعظمی میزائل ’یلدرم حان‘ متعارف، دفاعی صلاحیت میں بڑا اضافہ ایران-امارات کشیدگی: حملوں کے الزامات اور سخت بیانات سے صورتحال مزید سنگین عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی پاکستان نے مئی کے لیے ایل این جی اسپاٹ خریداری کے ٹینڈر جاری کر دیے ای سی سی کی اہم منظوری: وزیراعظم ہاؤسنگ پروگرام میں توسیع الیکٹرک بائیکس اسکیم میں پیش رفت سست، حکومت نے پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی

معروف عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی قاتلانہ حملے میں شہید،صدر وزیراعظم کی واقعہ کی مذ مت

2 دن قبل
معروف عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی قاتلانہ حملے میں شہید،صدر وزیراعظم کی واقعہ کی مذ مت

پشاور( بلو چستان خبر)چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں ایک افسوسناک واقعے میں معروف مذہبی شخصیت، سابق رکن صوبائی اسمبلی اور شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ترنگزئی قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مولانا محمد ادریس دارالعلوم اتمانزئی میں دورہ حدیث کے درس کے لیے جا رہے تھے۔ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گئے۔ واقعے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں کی نشاندہی کی کوشش جاری ہے۔ ابتدائی طور پر واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا جا رہا ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک و قوم کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔مولانا محمد ادریس کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی گاؤں ترنگزئی میں ادا کی جائے گی، جہاں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔