کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوسرے روز مندی کے بعد معمولی بہتری دیکھی گئی ہے۔مارکیٹ کے دوران 100 انڈیکس میں 157 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 106 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم کاروباری دن کے بیشتر حصے میں فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ منفی زون میں بھی رہی۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ ڈالر ایک پیسہ سستا ہو کر 278.75 روپے پر ٹریڈ ہوا، جبکہ گزشتہ روز یہ 278.76 روپے پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان، 100 انڈیکس میں 157 پوائنٹس کا اضافہ
2 دن قبل