کوئٹہ ( بلو چستان خبر) ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 65ویں روز بھی جاری رہا، جس کے تحت گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے مزید 38 افراد پاکستان پہنچ گئے۔حکام کے مطابق گبد ریمدان بارڈر سے اب تک مجموعی طور پر 3445 افراد وطن واپس آ چکے ہیں، جبکہ تفتان بارڈر کے ذریعے 10 ہزار 619 افراد کی واپسی ریکارڈ کی گئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق 28 فروری سے اب تک دونوں بارڈرز کے ذریعے مجموعی طور پر 14 ہزار 64 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔واپس آنے والوں میں زائرین، مزدور، کاروباری افراد، طلبہ اور سی مین شامل ہیں۔ حکام کے مطابق تمام افراد کی ضروری اسکریننگ اور رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔
ایران سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، مجموعی تعداد 14 ہزار سے تجاوز
2 دن قبل