Tuesday, May 5, 2026
تازه‌ترین
معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ

بلوچستان میں اسٹیٹ ڈیفنس کانفرنس کا 22واں اجلاس، امن و ترقی اور سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال

1 ہفتے قبل
بلوچستان میں اسٹیٹ ڈیفنس کانفرنس کا 22واں اجلاس، امن و ترقی اور سیکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال

کوئٹہ( بلو چستان خبر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اسٹیٹ ڈیفنس کانفرنس کا بائیسواں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور گورننس کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کور کمانڈر بلوچستان، صوبائی وزرا، اعلیٰ سول و عسکری حکام، وفاقی و صوبائی اداروں کے نمائندوں سمیت پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور اور پاکستان کوسٹ گارڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔کانفرنس ہر اکیس روز بعد منعقد ہوتی ہے جس میں گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جاتا ہے اور اسے ایک اہم رابطہ و احتسابی فورم قرار دیا جاتا ہے۔اجلاس میں شرکا کو ہدایت کی گئی کہ دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لا کر بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ فورم صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی پالیسیوں کے مؤثر نفاذ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ترقی کے ثمرات عام عوام تک ضرور پہنچیں۔اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ ان کی واپسی باعزت، محفوظ اور منظم طریقے سے یقینی بنائی جائے جبکہ انسانی پہلوؤں کو بھی مدنظر رکھا جائے۔شرکا نے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والی لیڈی کانسٹیبل ملک ناز کو خصوصی طور پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔