کوئٹہ( بلو چستان خبر)صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے عالمی یومِ محنت کشاں کے موقع پر اپنے پیغام میں محنت کش طبقے کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کے بغیر ترقی کا تصور بھی ممکن نہیں، اور ان کی انتھک محنت، لگن اور قربانیاں ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھتی ہیں۔مینا مجید بلوچ کے مطابق مزدوروں کی بدولت سڑکیں تعمیر ہوئیں، فیکٹریاں قائم ہوئیں، بلند و بالا عمارتیں تعمیر ہوئیں اور وسائل سے بھرپور منصوبے ممکن ہوئے جن سے معیشت کو تقویت ملی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم محنت کشوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ
3 دن قبل