کوئٹہ( بلو چستان خبر) حکومت بلوچستان کے معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی انٹرنیٹ بندش کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور عوام غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ شہری صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غیر تصدیق شدہ خبروں سے گریز کریں۔بابر یوسفزئی کے مطابق حکومت عوام کو بروقت اور درست معلومات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا بھی ضروری ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور غیر تصدیق شدہ معلومات کے پھیلاؤ سے اجتناب کریں۔