ڈھاکا( مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش کی وزارت خارجہ نے بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کے مبینہ توہین آمیز بیان پر بھارتی ہائی کمشنر پون بڈھے کو طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسام کے وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ یہ لوگ پیار کی زبان نہیں سمجھتے، اس لیے انہیں آسام سے بے دخل کیا جا رہا ہے، جبکہ 20 غیر ملکی شہریوں کو حراست میں لے کر بنگلادیش واپس بھیجنے کا بھی دعویٰ کیا گیا۔بنگلادیشی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیا) عشرت جہاں نے قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کو ڈھاکا کے مؤقف سے آگاہ کیا۔بنگلادیش نے ان ریمارکس کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور بھارت سے اس بیان پر وضاحت طلب کی ہے۔
بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب
3 دن قبل