Tuesday, May 5, 2026
تازه‌ترین
معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ

کرائسٹ چرچ حملہ کیس، برینٹن ٹیرنٹ کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

4 دن قبل
کرائسٹ چرچ حملہ کیس، برینٹن ٹیرنٹ کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

ویلنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کی عدالت نے 2019 میں کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملے میں 51 افراد کو شہید کرنے والے آسٹریلوی شدت پسند برینٹن ٹیرنٹ کی سزا کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ مجرم کی جانب سے سزا ختم کرنے کی کوشش بے بنیاد ہے اور اس میں کوئی قانونی حیثیت نہیں پائی جاتی۔ عدالت کے مطابق ملزم نے جرم کا اعتراف اپنی مرضی سے کیا تھا اور اس پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا۔یاد رہے کہ 15 مارچ 2019 کو کرائسٹ چرچ میں واقع النور مسجد اور لن ووڈ اسلامک سینٹر پر فائرنگ کے واقعے میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 51 افراد شہید ہوئے تھے، جسے نیوزی لینڈ کی تاریخ کا بدترین دہشت گرد حملہ قرار دیا جاتا ہے۔ملزم کو اگست 2020 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی جس میں پیرول یا رہائی کی کوئی گنجائش نہیں رکھی گئی تھی۔ بعد ازاں اس نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا کہ دورانِ قید اس کے حالات غیر انسانی تھے جس کی وجہ سے وہ درست فیصلے کے قابل نہیں تھا، تاہم عدالت نے اس دلیل کو بھی مسترد کر دیا۔عدالت نے کہا کہ شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ ملزم ذہنی طور پر مکمل طور پر ذمہ دار تھا اور اس کے بیانات میں تضاد پایا گیا، جبکہ ماہرین اور جیل حکام کی رپورٹس بھی اس کے دعوے کی تائید نہیں کرتیں۔دوسری جانب متاثرہ خاندانوں اور زندہ بچ جانے والے افراد کے وکلا نے اس فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں دوبارہ مقدمے کے ذہنی دباؤ سے نجات ملی ہے۔