کوئٹہ ( بلو چستان خبر)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں سیکیورٹی اقدامات اور انتہائی مطلوب دہشت گردوں و جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے متعارف کرائی گئی ہیڈ منی پالیسی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی، ڈی آئی جی محکمہ انسداد دہشت گردی اعتزاز گوریہ اور محکمہ داخلہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔حکام نے اجلاس کے دوران ہیڈ منی پالیسی کے تحت ہونے والی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی، جبکہ پالیسی کی مؤثر عملداری یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے گی۔
بلوچستان میں ہیڈ منی پالیسی مؤثر بنانے کا فیصلہ، سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ
5 دن قبل