ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں روس کے ساتھ مشاورت اور ہم آہنگی خاص اہمیت اختیار کر چکی ہے۔انہوں نے ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں کچھ پیش رفت ضرور ہوئی ہے تاہم امریکی مؤقف اور غیر لچکدار مطالبات کے باعث گزشتہ دور کے مقاصد حاصل نہیں ہو سکے۔عباس عراقچی کے مطابق امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات اور طرزِ عمل نے پیش رفت کے باوجود حتمی نتائج کے حصول میں رکاوٹ ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں پاکستان کا کردار اہم رہا ہے جو ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ضروری تھا کہ پاکستانی دوستوں کے ساتھ مشاورت کی جائے تاکہ موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔ ان کے مطابق روسی قیادت کے ساتھ بھی خطے میں جاری کشیدگی اور پیش رفت پر مشاورت کا موقع اہم ہے۔واضح رہے کہ عباس عراقچی آج ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے، جس میں خطے کی صورتحال اور جنگی پیش رفت پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
ایران، امریکا مذاکرات میں پیش رفت، پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا: عباس عراقچی
1 ہفتے قبل