Tuesday, May 5, 2026
تازه‌ترین
معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 9 سالہ بچے سمیت 5 فلسطینی شہید

5 دن قبل
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 9 سالہ بچے سمیت 5 فلسطینی شہید

غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 9 سالہ بچے سمیت 5 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق غزہ شہر کے علاقے رمال میں ایک ڈرون نے گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے دو میزائل فائر کیے، جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔اسی طرح جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے مشرق میں ایک علیحدہ واقعے میں 9 سالہ عدیل اس وقت شہید ہو گیا جب ڈرون حملے اور توپ خانے کی گولہ باری ساتھ ساتھ جاری تھی۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقے میں ایک مشتبہ شخص فوجی دستوں کی جانب بڑھا اور فوری خطرہ پیدا ہوا، تاہم اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ناصر ہسپتال کے باہر موجود اہل خانہ کا کہنا تھا کہ بچہ کھانا پکانے کے لیے آگ جلانے کی غرض سے گتے کے ٹکڑے اکٹھے کر رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے باوجود غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ میں اب تک 72 ہزار 594 افراد شہید اور ایک لاکھ 72 ہزار 404 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔