Tuesday, May 5, 2026
تازه‌ترین
معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ

چمن میں امن و امان تسلی بخش اور مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے: ڈپٹی کمشنر چمن

5 دن قبل
چمن میں امن و امان تسلی بخش اور مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے: ڈپٹی کمشنر چمن

چمن( بلو چستان خبر)ڈپٹی کمشنر آفس چمن میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے شرکا کو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ چمن سرحدی اور جغرافیائی لحاظ سے اہم ضلع ہے، جہاں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے چوبیس گھنٹے الرٹ رہنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ، گشت اور اچانک تلاشی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مختلف انداز میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے چمن میں امن و امان کی صورتحال کو مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور تمام ادارے چمن کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔