Tuesday, May 5, 2026
تازه‌ترین
معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ

وائٹ ہاؤس عشائیے میں فائرنگ پر صحافی کے سوال سے ڈونلڈ ٹرمپ برہم

1 ہفتے قبل
وائٹ ہاؤس عشائیے میں فائرنگ پر صحافی کے سوال سے ڈونلڈ ٹرمپ برہم

 واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاؤس میں منعقدہ عشائیے کے دوران فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت شدید برہمی کا شکار ہو گئے جب ایک صحافی نے مبینہ حملہ آور کے آخری پیغام سے متعلق سوال اٹھایا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے حملہ آور کول ٹوماس ایلن کو شدت پسند، مذہب مخالف اور ذہنی مسائل کا شکار شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کے بعد کی جانے والی گفتگو میں ان کے بارے میں غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک رپورٹر نے مبینہ حملہ آور کے اس پیغام کا حوالہ دیا جو اس نے اپنی فیملی کو بھیجا تھا۔ اس پر صدر ٹرمپ نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلے ہی اندازہ تھا کہ ایسا سوال اٹھایا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے اپنے پیغام میں الزام عائد کیا تھا کہ وہ ایسے افراد کو تحفظ نہیں دے سکتا جن پر سنگین جرائم کے الزامات ہیں۔صدر ٹرمپ نے ردِعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کسی بھی ایسے الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہیں اور کہا کہ وہ نہ تو ایسے جرائم میں ملوث ہیں اور نہ ہی ان سے متعلق الزامات درست ہیں۔گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا حملہ آور کے الفاظ کا اشارہ ان کی طرف تھا، تاہم صدر ٹرمپ نے اس سوال کا براہ راست جواب دینے کے بجائے اپنی برہمی کا اظہار جاری رکھا۔رپورٹ کے مطابق اس واقعے نے امریکی سیاسی اور میڈیا حلقوں میں نئی بحث کو جنم دے دیا ہے جبکہ سیکیورٹی صورتحال پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔