Tuesday, May 5, 2026
تازه‌ترین
معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ

متحدہ عرب امارات میں حکومتی ڈھانچے کی بڑی تبدیلی، مصنوعی ذہانت اور ترقیاتی کونسل قائم

5 دن قبل
متحدہ عرب امارات میں حکومتی ڈھانچے کی بڑی تبدیلی، مصنوعی ذہانت اور ترقیاتی کونسل قائم

دبئی/ابوظہبی ( مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے وزارتی ترقیاتی ڈھانچے میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ’’المجلس الوزاری للتنمي‘‘ کا نام تبدیل کر کے ’’المجلس الوزاری للذاء الاصطناعي والتنمي‘‘ رکھ دیا ہے۔الخلیج کے مطابق یہ ہدایت نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے وژن کے مطابق جاری کی، جبکہ نئی کونسل کی سربراہی شیخ منصور بن زاید النہیان کریں گے۔رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ نئے حکومتی ورک ماڈل کا حصہ ہے جس کا مقصد آئندہ دو برس میں متحدہ عرب امارات کے پچاس فیصد سرکاری شعبوں، خدمات اور آپریشنز کو مصنوعی ذہانت پر مبنی خودکار نظام کے ذریعے چلانا ہے۔اس اقدام کا بنیادی ہدف حکومتی کارکردگی، پالیسی سازی، جدت، لچک اور خدمات کی فراہمی کی رفتار کو بہتر بنانا ہے، جبکہ انسانی کردار کو مرکزی حیثیت برقرار رکھی گئی ہے۔نئی کونسل وزارتوں اور وفاقی اداروں کی پالیسیوں، قومی ترجیحات اور حکومتی منصوبوں پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی، اور قانون سازی و حکمت عملیوں کا جائزہ لے کر کابینہ کو سفارشات پیش کرے گی۔مزید بتایا گیا ہے کہ یہ ادارہ صحت، تعلیم، رہائش، بنیادی ڈھانچے، نقل و حمل، توانائی اور مواصلات جیسے اہم شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دے گا تاکہ سرکاری خدمات کو زیادہ تیز، مؤثر اور جدید بنایا جا سکے۔