لاہور( کامرس ڈیسک) رواں ہفتے ملک بھر میں سٹیٹ بینک، کمرشل بینکس، پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور سرکاری دفاتر تین روز تک بند رہیں گے۔اعلامیے کے مطابق یکم مئی کو سٹیٹ بینک آف پاکستان اور اس کے تمام ذیلی دفاتر بند رہیں گے، جبکہ اسی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار معطل رہے گا۔چونکہ یکم مئی جمعہ کو آ رہا ہے، اس لیے بینک ملازمین کو مسلسل تین چھٹیوں کا موقع ملے گا۔ ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیلات کے باعث مالیاتی ادارے دو روز بعد ہی دوبارہ کھلیں گے۔
یکم مئی پر بینک، اسٹاک ایکسچینج اور سرکاری دفاتر مسلسل تین دن بند رہیں گے
5 دن قبل