Tuesday, May 5, 2026
تازه‌ترین
معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ

یورپی انویسٹمنٹ بینک کی ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی، معدنی وسائل میں شراکت کی شرط سامنے آگئی

4 دن قبل
یورپی انویسٹمنٹ بینک کی ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی، معدنی وسائل میں شراکت کی شرط سامنے آگئی

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) یورپی انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کے بڑے ریکوڈک مائننگ منصوبے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے اس کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے، تاہم اس کے بدلے یورپ کو اہم معدنی وسائل میں حصہ دینے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔یورپی انویسٹمنٹ بینک کے نمائندے مارکو ایرینا نے کہا کہ یورپ کو اپنی گرین اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے اہم معدنیات کی ضرورت ہے، اسی لیے ریکوڈک جیسے منصوبوں کے ساتھ مضبوط شراکت داری ضروری ہے۔ ان کے مطابق انجینئرنگ کے مسائل نسبتاً آسان ہوتے ہیں، جبکہ اصل چیلنجز پالیسی، ریگولیشن، معاشی استحکام اور کرنسی کے خطرات ہوتے ہیں۔دوسری جانب وزارتِ توانائی کے ڈائریکٹر جنرل معدنیات ڈاکٹر نواز احمد ورک نے 6 کھرب ڈالر کے معدنی ذخائر کے دعوے کو انتہائی مبالغہ آمیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار مستند تحقیقی بنیادوں پر مبنی نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بات یورپی یونین اور پاکستان بزنس فورم کے اجلاس میں خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے بتایا کہ ریکوڈک منصوبے کے ترقیاتی مرحلے میں سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر ٹھیکیداروں کو تحفظات ہیں، تاہم حکومت پہلے ہی منصوبے کی آمدن کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے چکی ہے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔ڈاکٹر ورک کے مطابق وزارتِ توانائی اس معاملے پر وزارتِ خزانہ سے مشاورت کر رہی ہے اور توقع ہے کہ پیداوار شروع ہونے تک ان ٹیکسز کو مؤخر کر دیا جائے گا۔