کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث زیورات کی خریداری مزید مہنگی ہو گئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے کے بعد 4716 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ نرخ نئی بلند سطح پر پہنچ گئے
1 ہفتے قبل