Thursday, May 7, 2026
تازه‌ترین
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، وفاقی اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج میں پاکستانی کیڈٹ کا اعزاز، ’بہترین غیر ملکی کیڈٹ‘ قرار بلوچستان قومی ترقی و استحکام کا بنیادی ستون ہے، پائیدار امن کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں: صدر آصف زرداری مضاربہ فراڈ کیس کا فیصلہ: احتساب عدالت نے 7 ملزمان کو قید و 1.48 ارب روپے جرمانہ ہائی کورٹس کے رِٹ مقدمات وفاقی آئینی عدالت میں سنے جائیں گے،سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ شاہد آفریدی کا مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی شہادت پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار پشاور میں افسوسناک حادثہ: دو فلائنگ کوچز دیوار سے ٹکرا گئیں، 1 بچہ جاں بحق، 5 افراد زخمی گندم اسکینڈل کیس: اینٹی کرپشن کورٹ کا بڑا فیصلہ، 3 ملزمان کو 7،7 سال قید اور جرمانہ ٹرمپ کا حیران کن فیصلہ: آبنائے ہرمز میں ’پروجیکٹ فریڈم‘ عارضی طور پر معطل، ایران سے معاہدے کی امید آبنائے ہرمز پر کشیدگی: امریکا کا ایران کو مذاکرات کی دعوت، فوجی کارروائیوں میں اضافے کا دعویٰ ترکیے کا پہلا بین البراعظمی میزائل ’یلدرم حان‘ متعارف، دفاعی صلاحیت میں بڑا اضافہ ایران-امارات کشیدگی: حملوں کے الزامات اور سخت بیانات سے صورتحال مزید سنگین عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی پاکستان نے مئی کے لیے ایل این جی اسپاٹ خریداری کے ٹینڈر جاری کر دیے ای سی سی کی اہم منظوری: وزیراعظم ہاؤسنگ پروگرام میں توسیع الیکٹرک بائیکس اسکیم میں پیش رفت سست، حکومت نے پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، وفاقی اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج میں پاکستانی کیڈٹ کا اعزاز، ’بہترین غیر ملکی کیڈٹ‘ قرار بلوچستان قومی ترقی و استحکام کا بنیادی ستون ہے، پائیدار امن کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں: صدر آصف زرداری مضاربہ فراڈ کیس کا فیصلہ: احتساب عدالت نے 7 ملزمان کو قید و 1.48 ارب روپے جرمانہ ہائی کورٹس کے رِٹ مقدمات وفاقی آئینی عدالت میں سنے جائیں گے،سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ شاہد آفریدی کا مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی شہادت پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار پشاور میں افسوسناک حادثہ: دو فلائنگ کوچز دیوار سے ٹکرا گئیں، 1 بچہ جاں بحق، 5 افراد زخمی گندم اسکینڈل کیس: اینٹی کرپشن کورٹ کا بڑا فیصلہ، 3 ملزمان کو 7،7 سال قید اور جرمانہ ٹرمپ کا حیران کن فیصلہ: آبنائے ہرمز میں ’پروجیکٹ فریڈم‘ عارضی طور پر معطل، ایران سے معاہدے کی امید آبنائے ہرمز پر کشیدگی: امریکا کا ایران کو مذاکرات کی دعوت، فوجی کارروائیوں میں اضافے کا دعویٰ ترکیے کا پہلا بین البراعظمی میزائل ’یلدرم حان‘ متعارف، دفاعی صلاحیت میں بڑا اضافہ ایران-امارات کشیدگی: حملوں کے الزامات اور سخت بیانات سے صورتحال مزید سنگین عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی پاکستان نے مئی کے لیے ایل این جی اسپاٹ خریداری کے ٹینڈر جاری کر دیے ای سی سی کی اہم منظوری: وزیراعظم ہاؤسنگ پروگرام میں توسیع الیکٹرک بائیکس اسکیم میں پیش رفت سست، حکومت نے پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی

حکومت کا بڑا فیصلہ: آپریشن سے قبل ایچ آئی وی اسکریننگ لازمی قرار دینے کی تیاری

1 دن قبل
حکومت کا بڑا فیصلہ: آپریشن سے قبل ایچ آئی وی اسکریننگ لازمی قرار دینے کی تیاری

 اسلام آباد( ہیلتھ ڈیسک)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک میں ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی جراحی عمل (آپریشن) سے قبل مریض کی ایڈز اسکریننگ لازمی ہوگی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس چیئرمین مہیش کمار ملانی کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزارت صحت کے حکام نے ایچ آئی وی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران وزیر صحت نے ان کیمرہ بریفنگ کی درخواست کی، تاہم اراکین کمیٹی نے اس کی مخالفت کی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد بڑھ کر 84 ہزار تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے 61 ہزار مریض زیر علاج ہیں جبکہ 16 ہزار سے زائد مریض علاج کے عمل سے منقطع ہو چکے ہیں۔حکام کے مطابق کیسز میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ٹیسٹنگ اور اسکریننگ کے نظام میں بہتری بھی ہے۔ 2020 میں جہاں 49 مراکز پر 38 ہزار افراد کا ٹیسٹ کیا گیا تھا، وہیں 2025 تک یہ تعداد بڑھ کر 97 مراکز تک پہنچ گئی، جہاں تین لاکھ سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی اور 14 ہزار سے زیادہ کیسز مثبت آئے۔کمیٹی ارکان نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی ایک بڑی وجہ طبی عمل میں سرنجز کا دوبارہ استعمال ہے۔وزیر صحت نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم سے اس حوالے سے ملاقات میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ 10 سی سی سمیت ہر قسم کی سرنج کے دوبارہ استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر آپریشن سے قبل ایچ آئی وی ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا جائے گا تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عالمی فنڈ کی جانب سے پاکستان کو 65 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم اس میں سے بڑا حصہ غیر سرکاری اداروں کو دیا جا رہا ہے جبکہ وزارت صحت کو محدود فنڈز ملے ہیں۔کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں سے تفصیلی بریفنگ طلب کرنے کی سفارش کی ہے۔