Tuesday, May 5, 2026
تازه‌ترین
معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ

آئی ایم ایف کی پاکستان کو صنعتی گیس لیوی میں کمی کی مشروط منظوری، صنعتوں کو ریلیف کا امکان

4 دن قبل
آئی ایم ایف کی پاکستان کو صنعتی گیس لیوی میں کمی کی مشروط منظوری، صنعتوں کو ریلیف کا امکان

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی جانب سے گیس پر عائد لیوی میں کمی کی تجویز سے مشروط طور پر اتفاق کر لیا ہے، جس کے بعد صنعتی شعبے کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی میں 30 سے 60 فیصد تک کمی کا امکان ہے، جس سے صنعتوں کے پیداواری اخراجات میں ریلیف مل سکتا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کی جانب سے تجویز کردہ نئے لیوی فارمولا پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے، جس کے تحت اب لیوی کا تعین اوسط بنیاد پر کیا جائے گا، جبکہ اس سے قبل یہ پیک آورز سے منسلک تھی۔ذرائع کے مطابق اس منظوری کے ساتھ شرط عائد کی گئی ہے کہ نیشنل گرڈ سے بجلی کی طلب میں کمی نہیں ہونی چاہیے، اور اگر طلب میں کمی واقع ہوئی تو لیوی دوبارہ بڑھائی جا سکتی ہے۔حکام کے مطابق اس پالیسی کا بنیادی مقصد صنعتی صارفین کو بتدریج قومی بجلی کے نظام (گرڈ) پر منتقل کرنا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت کیپٹو پاور پلانٹس پر 1343 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو لیوی عائد ہے، جبکہ مہنگی توانائی کے باعث صنعتی شعبہ پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے۔