ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اور سیاست میں سرگرم کنگنا رناوت نے کانگریس رہنما راہول گاندھی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی شادی کی افواہوں کو سختی سے رد کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔بھارتی سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں مختلف سیاسی شخصیات کے بارے میں طنزیہ اور قیاس آرائیوں پر مبنی پوسٹس سامنے آ رہی تھیں، جن میں ایک میم پیج نے کنگنا رناوت سے منسوب ایک جعلی بیان شیئر کیا تھا۔ اس پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اگر راہول گاندھی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو جائیں تو کنگنا ان سے شادی کرنے پر آمادہ ہو سکتی ہیں۔یہ پوسٹ تیزی سے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی اور بعض حلقوں میں اسے حقیقت کے طور پر بھی پیش کیا گیا، تاہم بعد ازاں کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر اس پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ مکمل طور پر جھوٹی خبر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے من گھڑت دعوؤں کا مقصد صرف غلط فہمیاں پھیلانا ہے، اور افسوس کی بات ہے کہ سوشل میڈیا پر خواتین کے حوالے سے اس نوعیت کی بے بنیاد باتیں عام ہو رہی ہیں۔ کنگنا نے جعلی خبریں پھیلانے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
کنگنا رناوت کا راہول گاندھی سے متعلق شادی کے جعلی دعوؤں کی سختی سے تردید
2 دن قبل