کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان دیکھا گیا، جس کے دوران سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا۔بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران سو انڈیکس میں ایک ہزار ایک سو چھبیس پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ انسٹھ ہزار پانچ سو اڑتیس پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔کاروباری سیشن کے دوران انڈیکس ایک لاکھ اڑسٹھ ہزار آٹھ سو تریسٹھ پوائنٹس کی کم ترین سطح تک بھی گیا، جبکہ ایک لاکھ انہتر ہزار پانچ سو چونسٹھ پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی دیکھی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر سو انڈیکس ایک لاکھ اڑسٹھ ہزار چار سو بارہ پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
5 دن قبل