ممبئی( شو بز ڈیسک) تامل فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر آر بی چودھری ایک کار حادثے میں انتقال کر گئے، جس پر فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق رجنی کانت نے اس خبر پر شدید صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اعلیٰ درجے کے پروڈیوسر اور شاندار انسان تھے، جنہوں نے فلمی صنعت میں کئی نئے ہدایت کاروں کو متعارف کرایا۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آر بی چودھری کی اچانک وفات کی خبر نے انہیں گہرے رنج میں مبتلا کر دیا ہے۔اسی طرح چرنجیوی نے بھی مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس نقصان پر دل گرفتہ ہیں۔آر بی چودھری کو فلمی دنیا میں ان کی خدمات اور نئی صلاحیتوں کو آگے لانے کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
تامل فلم پروڈیوسر آر بی چودھری انتقال کر گئے، شوبز شخصیات کا اظہارِ افسوس
1 دن قبل