Tuesday, May 5, 2026
تازه‌ترین
معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ

روزانہ دو سے تین کپ کافی ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف

1 ہفتے قبل
روزانہ دو سے تین کپ کافی ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف

لاہور( ہیلتھ ڈیسک) ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ دو سے تین کپ کافی کا استعمال ذہنی امراض کے خطرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے اور معتدل مقدار میں کافی پینا ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔یہ تحقیق طبی جریدے جرنل آف افیکٹیو ڈس آرڈرز میں شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ خاص طور پر مردوں میں روزانہ دو سے تین کپ کافی پینے سے ذہنی صحت بہتر رہ سکتی ہے، جبکہ روزانہ پانچ یا اس سے زائد کپ کافی پینے والوں میں ذہنی امراض کا خطرہ بڑھتا ہوا دیکھا گیا۔محققین نے یوکے بائیو بینک کے چار لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جس میں چالیس سے انہتر سال کی عمر کے افراد شامل تھے۔ ان سے روزانہ کافی کے استعمال اور اس کی مختلف اقسام جیسے بغیر کیفین، فوری تیار ہونے والی اور پسی ہوئی کافی کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔ ان افراد کو اوسطاً تیرہ سال سے زائد عرصے تک مانیٹر کیا گیا۔تحقیق میں ایک خاص پیٹرن سامنے آیا جسے جے کی شکل کا رجحان کہا گیا، یعنی بہت کم یا بہت زیادہ نہیں بلکہ درمیانی مقدار میں کافی پینے والوں کو زیادہ فائدہ حاصل ہوا۔ماہرین کے مطابق کافی میں موجود مختلف قدرتی اجزاء جیسے کیفین اور دیگر مرکبات ذہنی دباؤ اور سوزش کم کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں، جو ذہنی صحت پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ دنیا بھر میں ذہنی امراض ایک بڑا صحت کا مسئلہ ہیں اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ روزمرہ عادات بھی اس پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔