اسلام آباد( ہیلتھ ڈیسک)ماہرینِ صحت کے مطابق گہری سانس لینے کی سادہ سی مشق نہ صرف ذہنی سکون فراہم کرتی ہے بلکہ مجموعی جسمانی صحت کو بھی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اس عمل سے جسم میں متعدد مثبت تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں جن میں مدافعتی نظام کی مضبوطی اور نظامِ ہاضمہ کی بہتری شامل ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گہری سانس لینے سے ذہنی دباؤ اور بے چینی میں کمی آتی ہے۔ جب انسان تناؤ کا شکار ہوتا ہے تو یہ عمل پیراسیمپیتھٹک اعصابی نظام کو متحرک کرتا ہے، جس سے جسم کو سکون ملتا ہے اور لڑو یا بھاگو جیسے ردعمل میں کمی واقع ہوتی ہے۔اس کے نتیجے میں بلڈ پریشر میں کمی، دل کی دھڑکن میں توازن اور مجموعی طور پر سکون کا احساس بڑھتا ہے۔ماہرین کے مطابق گہری سانس ذہنی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتی ہے، یہ ذہن کو آرام فراہم کرتی ہے اور توجہ میں اضافہ کرتی ہے، خاص طور پر کام کے دباؤ یا ذہنی بے چینی کے دوران یہ مشق نہایت مفید ثابت ہوتی ہے۔
گہری سانس لینے کی مشق ذہنی سکون اور صحت میں بہتری کے لیے مفید قرار
5 دن قبل