کراچی( ہیلتھ ڈیسک)انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اس وقت ایک نیا مشروب “انڈے والی کافی” تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جسے “ویتنامی ایگ کافی” بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک کریمی اور جھاگ دار کافی ہے جو کافی، انڈے کی زردی اور میٹھے دودھ کے امتزاج سے تیار کی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق اس مشروب کی تیاری کے لیے پہلے عام کافی تیار کی جاتی ہے، پھر تازہ انڈے کی زردی کو میٹھے گاڑھے دودھ اور چینی یا شہد کے ساتھ اچھی طرح پھینٹ کر جھاگ دار مرکب بنایا جاتا ہے۔ بعد ازاں اس جھاگ کو گرم کافی کے اوپر ڈال کر پیش کیا جاتا ہے، جس سے یہ مشروب منفرد ذائقہ اور ساخت اختیار کر لیتا ہے۔ماہرِ غذائیت کے مطابق اگرچہ یہ مشروب دیکھنے اور ذائقے کے لحاظ سے پرکشش ہے، تاہم اس کے باقاعدہ استعمال سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسے مشروبات کے زیادہ استعمال سے بعض افراد میں غذائی اور صحت کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ رہتا ہے، اس لیے اعتدال ضروری ہے۔
انڈے والی کافی کا نیا رجحان مقبول، ماہرین نے صحت سے متعلق خدشات ظاہر کر دیے
1 ہفتے قبل