Tuesday, May 5, 2026
تازه‌ترین
معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ

ایران کی فیفا ورلڈ کپ دو ہزار چھبیس میں شرکت کی باضابطہ تصدیق

1 ہفتے قبل
ایران کی فیفا ورلڈ کپ دو ہزار چھبیس میں شرکت کی باضابطہ تصدیق

تہران( سپورٹس ڈیسک) ایران نے باضابطہ طور پر فیفا ورلڈ کپ دو ہزار چھبیس میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا تھا، تاہم اس فیصلے کے بعد غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ایرانی حکومت کے مطابق قومی فٹبال ٹیم عالمی ایونٹ میں شرکت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے سرکاری میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزارت کھیل و امور نوجوانان نے ٹیم کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے تمام اقدامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ کھلاڑی عالمی سطح پر شاندار کارکردگی دکھا سکیں۔اس سے قبل وزیر کھیل سے منسوب بعض بیانات میں شرکت نہ کرنے کا اشارہ دیا گیا تھا، تاہم حالیہ وضاحت کے بعد تمام قیاس آرائیاں ختم ہو گئی ہیں۔دوسری جانب خطے میں جاری کشیدگی اور حالیہ فوجی صورتحال کے باوجود ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں سیاسی حالات سے متاثر نہیں ہوں گی۔واضح رہے کہ پاکستان کی ثالثی سے ہونے والی حالیہ جنگ بندی کے بعد خطے میں بہتری کے آثار پیدا ہوئے ہیں جس کے بعد ایران کی شرکت مزید یقینی قرار دی جا رہی ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی پاؤلو زمپولی نے فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو سے درخواست کی تھی کہ ایران کی جگہ چار بار کی عالمی چیمپئن اٹلی کو ورلڈ کپ میں شامل کیا جائے۔