سری لنکا ( سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا کے رواں ہفتے مستعفی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس سے بورڈ میں بڑی تبدیلیوں کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔سری لنکن میڈیا کے مطابق شامی سلوا اپنی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہمراہ عہدہ چھوڑ دیں گے، جس کے بعد عبوری انتظامیہ بورڈ کے امور سنبھالے گی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بینکاری شعبے سے تعلق رکھنے والے ایرن وکرامارتنے کو نئی ذمہ داریاں سونپے جانے کے لیے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے حکومت کی جانب سے بھی شامی سلوا کو عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شامی سلوا کو حالیہ برسوں کے دوران مختلف الزامات کا سامنا رہا ہے جس کے باعث ان پر دباؤ میں اضافہ ہوا۔
سری لنکا کرکٹ میں بڑا بحران، صدر شامی سلوا مستعفی ہونے کا فیصلہ
1 ہفتے قبل