Tuesday, May 5, 2026
تازه‌ترین
معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ

آنتوں اور خوراک سے پارکنسنز بیماری کے خطرات میں اہم تعلق، نئی تحقیق میں انکشاف

1 ہفتے قبل
آنتوں اور خوراک سے پارکنسنز بیماری کے خطرات میں اہم تعلق، نئی تحقیق میں انکشاف

اسلام آباد( ہیلتھ ڈیسک)طبی ماہرین کے مطابق پارکنسنز بیماری کا تعلق صرف دماغ ہی نہیں بلکہ آنتوں کی صحت سے بھی ہو سکتا ہے، جبکہ روزمرہ کی خوراک اس بیماری کے خطرے کو بڑھانے یا کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی اور چائے کا باقاعدہ استعمال پارکنسنز کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ دودھ اور ڈیری مصنوعات خصوصاً مردوں میں اس بیماری کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ اسی طرح زیادہ فائبر والی غذا بیماری کے امکانات کو کم کرنے میں معاون پائی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق میڈیٹیرینین اور مائنڈ غذا کی طرزِ زندگی پر مبنی خوراک پارکنسنز کے آغاز کو مؤخر کر سکتی ہے۔ ان غذاؤں میں سبز پتوں والی سبزیاں، پھل، دالیں، اناج اور زیتون کا تیل شامل ہوتا ہے جبکہ تلی ہوئی اشیاء اور میٹھے سے پرہیز کیا جاتا ہے۔ایک تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ان غذائی اصولوں پر عمل کرنے والی خواتین میں یہ بیماری اوسطاً سترہ سال بعد ظاہر ہوئی۔اس کے برعکس الٹرا پراسیسڈ غذائیں جیسے فاسٹ فوڈ، چپس، میٹھے مشروبات اور پیک شدہ کھانے پارکنسنز کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق ایسے افراد میں ابتدائی علامات ظاہر ہونے کا امکان دو اعشاریہ پانچ گنا زیادہ دیکھا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس بیماری کا مکمل علاج موجود نہیں، تاہم باقاعدہ ورزش اور متوازن خوراک اس کے خطرات کو کم کرنے اور مریضوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔