بنگلورو( شوبز ڈیسک) کرناٹکا فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار درشن پر جیل میں ایک ساتھی ملزم کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار 2024 میں ایک شخص کے قتل کے الزام میں گرفتار ہونے کے بعد گزشتہ دو سال سے جیل میں قید ہیں، جس کی لاش ایک نالے سے برآمد ہوئی تھی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرناٹکا ہائیکورٹ نے پہلے اداکار کی ضمانت منظور کی تھی تاہم بعد میں بھارتی سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو منسوخ کر دیا۔اب جیل ذرائع کے مطابق درشن پر الزام ہے کہ وہ ایک ساتھی ملزم کو سوتے وقت لاتیں مارتے اور اس کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہیں، جس سے پریشان ہو کر دونوں شریک ملزمان نے حکام سے الگ جیل منتقل کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل انتظامیہ نے اداکار کو قیدی قوانین کی سختی سے پابندی کی ہدایت دی ہے، جس میں قطار میں کھڑے ہو کر کھانا لینا اور ذاتی صفائی کے فرائض خود انجام دینا بھی شامل ہے۔
جیل میں سپر اسٹار درشن پر ساتھی قیدی کو ہراساں کرنے کے الزامات، انتظامیہ کی سخت ہدایات
4 دن قبل