کراچی( شو بز ڈیسک) پاکستانی ماڈل اور اداکارہ مہر النساء اقبال نے نوجوان اداکاراؤں کو زندگی کے اہم فیصلے خصوصاً شادی کے حوالے سے مناسب وقت پر فیصلہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ڈرامہ سیریل *عشقیہ* اور *میرے بن جاؤ* سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ایک پروگرام میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور کم عمری میں شادی کے تجربے پر گفتگو کی۔مہر النساء اقبال کا کہنا تھا کہ زندگی کے مختلف مراحل میں فیصلوں کا صحیح وقت پر ہونا ضروری ہے کیونکہ وقت کے ساتھ انسان کی ترجیحات اور سوچ میں تبدیلی آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ اور گھریلو زندگی کو بیک وقت بہتر انداز میں چلایا جا سکتا ہے، تاہم اس کے لیے سمجھوتہ اور برداشت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اداکارہ کے مطابق شادی کے حوالے سے توقعات کو حقیقت پسندانہ رکھنا چاہیے کیونکہ ایک مضبوط رشتے کے لیے قربانی، سمجھوتہ اور برداشت ضروری عناصر ہیں۔انہوں نے نوجوان خواتین، خصوصاً شوبز سے وابستہ اداکاراؤں کو مشورہ دیا کہ وہ اہم فیصلے سوچ سمجھ کر اور مناسب وقت پر کریں تاکہ ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔
مہر النساء اقبال کا نوجوان اداکاراؤں کو شادی سے متعلق اہم مشورہ
5 دن قبل