کراچی( شو بز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مہرالنساء اقبال نے نوجوان اداکاراؤں کو شادی کے حوالے سے اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی میں ہر کام اپنے صحیح وقت پر کرنا بہتر ہوتا ہے۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز سے وابستہ نوجوان لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ مناسب عمر میں شادی کر لیں کیونکہ وقت کے ساتھ انسان میں پختگی آتی ہے اور خواہشات بھی تبدیل ہو جاتی ہیں۔اداکارہ کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ معیار بھی بلند ہو جاتا ہے جس کے باعث بعض اوقات مناسب شریکِ حیات کا انتخاب مشکل ہو جاتا ہے، اس لیے کم عمری میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا بہتر ہوتا ہے۔مہرالنساء اقبال نے مزید کہا کہ شادی کے بعد بھی کیریئر اور دیگر کام جاری رکھے جا سکتے ہیں، تاہم اس کے لیے توقعات کو متوازن رکھنا اور بعض معاملات میں سمجھوتہ کرنا ضروری ہوتا ہے، کیونکہ اسی سے گھر اور رشتے مضبوط ہوتے ہیں۔
مہرالنساء اقبال کا نوجوان اداکاراؤں کو شادی سے متعلق اہم مشورہ
4 دن قبل