Tuesday, May 5, 2026
تازه‌ترین
معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ

آن لائن جوئے کی ایپ پروموشن کیس، یوٹیوبر اقرء کنول اور شوہر کی عبوری ضمانت میں توسیع

1 ہفتے قبل
آن لائن جوئے کی ایپ پروموشن کیس، یوٹیوبر اقرء کنول اور شوہر کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور( شو بز ڈیسک)سیشن کورٹ میں آن لائن جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر اقرء کنول اور ان کے شوہر اریب کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت چودہ مئی تک ملتوی کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نعیم نے عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے متعلقہ ادارے سے کیس کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے وکیل چوہدری سلیم پیش ہوئے جبکہ اقرء کنول اور ان کے شوہر نے عدالت میں حاضر ہو کر اپنی حاضری مکمل کرائی۔یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ملزمان کے خلاف آن لائن جوئے کی ایپ کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔