Tuesday, May 5, 2026
تازه‌ترین
معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل: گنڈا سنگھ بارڈر قصور پر جوش و خروش اور شاندار تقریب مزدوروں کے بغیر ترقی ممکن نہیں، محنت کشوں کو سلام، مینا مجید بلوچ انٹرنیٹ بندش کی خبریں بے بنیاد، حکومت بلوچستان کی تردید پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے:حاجی میر علی بلوچستان کی جامعات کے لیے 76 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری یومِ مزدور: ملک بھر میں تقریبات، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا بھکر میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمین جدید زرعی مرکز میں تبدیل قبائلی سردار شناختی دستاویزات کی تصدیق کے مجاز نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی : ٹرمپ ایران کا امریکا پر جنگی اخراجات چھپانے کا الزام بنگلادیش کا بھارت سے احتجاج، آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان پر بھارتی ہائی کمشنر طلب ایران کا امریکی حملوں پر شدید ردعمل، حملو ں کو جارحیت قرار دے دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، لائٹ ڈیزل مہنگا جبکہ مٹی کا تیل سستا ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑا ریونیو شارٹ فال سامنے آگیا کراچی میں گٹکے کا بڑھتا رجحان،منہ کے کینسر کی شرح میں تشویشناک اضافہ

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی شادی میں جوتا چُرائی کی ویڈیو وائرل، صارفین محظوظ

1 ہفتے قبل
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی شادی میں جوتا چُرائی کی ویڈیو وائرل، صارفین محظوظ

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، تاہم اس بار کسی فلم یا ہدایت کاری کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک شادی کی تقریب میں ان کے منفرد اور مزاحیہ انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔یہ واقعہ ایک دوست کی شادی کے دوران پیش آیا جہاں آریان خان نے روایتی رسم جوتا چُرائی کو اس قدر سنجیدہ اور دلچسپ بنا دیا کہ دیکھنے والے اسے ایک مزاحیہ مقابلہ قرار دینے لگے۔شادی کے منتظمین کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں آریان کو دلہے کے جوتے کے ساتھ ہر ممکن طریقے سے ڈٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ توازن کھونے کے قریب پہنچ جاتے ہیں لیکن جوتا کسی کے حوالے نہیں کرتے۔ویڈیو میں آریان جینز، ٹی شرٹ اور براؤن جیکٹ میں نظر آتے ہیں اور پورے اعتماد کے ساتھ جوتا تھامے گھومتے دکھائی دیتے ہیں۔ دلہن والوں کی جانب سے جوتا چھیننے کی مسلسل کوششیں بھی جاری رہتی ہیں، تاہم آریان ہر بار اسے بچا لیتے ہیں اور ایک موقع پر تقریباً گرنے کے باوجود بھی جوتا نہیں چھوڑتے۔ویڈیو کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا گیا کہ جب دلہے کا بہترین دوست بالی ووڈ کا سپر اسٹار ہو تو جوتا چُرائی صرف رسم نہیں رہتی بلکہ ایک بڑا دلچسپ مقابلہ بن جاتی ہے۔ اسے چھوٹی سی جنگ بھی قرار دیا گیا۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے حیرت کا اظہار کیا جبکہ کئی نے اسے محض تفریحی اور مزاحیہ لمحہ قرار دیتے ہوئے آریان کے انداز کو سراہا ہے۔