لاہور( شو بز ڈیسک)اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں عام طور پر کوئی فنکار کمزور نہیں ہوتا، اس لیے غیر ضروری اور منفی بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ فردوس جمال کو اپنی سوچ اور ذہنی کیفیت پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ منفی رویہ نہ صرف دوسروں بلکہ خود ان کے اہل خانہ اور بچوں پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب فردوس جمال نے ایک پوڈکاسٹ میں بعض مرحوم پاکستانی اداکاروں کے بارے میں نازیبا اور منفی ریمارکس دیے جن میں طلعت حسین، شفیع محمد، راحت کاظمی، خیام سرحدی اور عابد علی جیسے نام شامل تھے۔ان بیانات میں مرحوم فنکاروں کی اداکاری پر تنقید کی گئی اور ان کی صلاحیتوں سے متعلق ایسے تبصرے کیے گئے جنہیں شوبز حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید نا مناسب قرار دیا ہے۔شوبز شخصیات اور عوامی حلقوں کی جانب سے بھی ان بیانات پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، خصوصاً اس وجہ سے کہ تنقید کا نشانہ بننے والے فنکار اب اس دنیا میں موجود نہیں ہیں۔
فردوس جمال کے متنازع ریمارکس پر شوبز حلقوں میں شدید ردعمل، مرحوم فنکاروں پر تنقید قابل مذمت قرار
1 ہفتے قبل